America has very evil policies, America is greedy who always make policies to occupy on the other poor countries with Militancy, Libya is an example, while from past we can look on Afghanistan and Iraq, these examples are not more old than few years, Pharisaical policies by America are only a cheat and Fraud for the world. Ahmadinejad Criticised about American policies in an interview with CNN.
صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے سي اين اين سے خصوصي انٹرويو ميں عراق سے امريکي افواج کے انخلاء کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر يہ کام سات آٹھ سال پہلے انجام پايا ہوتا تو عراق ميں دسيوں ہزار بے گناہ لوگ بلاوجہ جاں بحق ہونے سے بچ جاتے- انہوں نے اس انٹرويو ميں مشرق وسطي اور شمالي افريقا کے تعلق سے امريکي پاليسيوں پر سخت تنقيد کي -
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے سي اين اين کے ساتھ اپنے انٹرويو ميں رواں سال کے آخرتک عراق سے امريکي فوجوں کے انخلا کے بارے ميں پوچھے گئے ايک سوال کے جواب ميں کہا کہ اگر امريکي فوجوں کا انخلا سات آٹھ سال پہلے انجام پاجاتا تو عراق ميں دسيوں ہزار بے گناہ افراد کا بلاوجہ خون نہ بہتا -
واضح رہے کہ امريکي صدر باراک اوباما نے عراق پر امريکي جارحيت اور قبضے کو نو سال کا عرصہ گذر جانے اور اس ملک ميں امريکا کے تقريبا ساڑھے چار ہزار فوجيوں کي ہلاکت کے بعد جمعے کو اعلان کيا کہ رواں سال کے آخرتک عراق سے سبھي امريکي فوجي نکل جائيں گے -

صدرمملکت نے عراق سے امريکي فوج کے انخلا کے بعد عراقي حکومت سے ايران کي حکومت کے تعاون و شراکت کے بارے ميں کہاکہ ملت عراق کے ساتھ ايران کے تعلقات بہت ہي گہرے اور دوستانہ ہيں اور ان تعلقات کي جڑيں اعتقادي بنيادوں ميں پيوست ہيں بنابريں ايران اور عراق کے تعلقات بہت ہي منفرد اور خاص اہميت کے حامل ہيں -
صدرمملکت ڈاکٹر احمدي نژاد نے سي اين اين سے اپني گفتگو ميں کہاکہ دنيا کے تمام ملکوں کي اقوام منجملہ امريکا اور يورپ کے عوام کے حقوق اور ان کي خود مختاري کا احترام کيا جانا چاہئے اور ہرجگہ انصاف اور جمہوريت کا نفاذ ہونا چاہئے-
صدر مملکت نے شام کے حاليہ واقعات کا بھي ذکر کيا اور کہا اس ملک ميں ہرطرح کي غيرملکي مداخلت قابل مذمت ہے اور اس بات کا حق ديا جانا چاہئے کہ قوميں اپني تقدير کا فيصلہ خود کريں اور خود ہي کسي نتيجے پر پہنچ کر اپني مشکلات خود حل کريں - انہوں نے کہاکہ بے گناہ عوام کا قتل عام کرنے سے کوئي بھي مسئلہ حل نہيں ہوگا بلکہ اس سے مزيد مشکلات پيدا ہوں گي -

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہاکہ امريکي موقف سے شام کے مسائل کسي بھي صورت ميں حل نہيں ہوں گے جس طرح اس سے پہلے بھي امريکي موقف سے کوئي مسئلہ حل نہيں ہوا -
انہوں نے ليبيا کے معدوم ڈکٹيٹر قذافي کے انجام کے بارے ميں کہاکہ مغربي ممالک ليبيا ميں اس سے بہتر طرزعمل اپنا سکتے تھے- انہوں نے کہاکہ نيٹو ليبيا کے تيل کے ذخائر پر نظريں جمائے ہوئے تھا جبکہ اتنے بڑے پيمانے پر عام شہريوں کا خون بہانے کي کوئي وجہ نہيں تھي بلکہ نيٹو اس ملک ميں مداخلت کرنے کے بجائے متحارب فريقوں کو مذاکرات کي ميز پر لانے کي کوشش کرسکتا تھا -
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے بين الاقوامي ميدان ميں بھي امريکي پاليسيوں پر تنقيد کرتے ہوئے کہا خود امريکا کے اندر بھي اور عالمي سطح پر بھي امريکي حکومت کي پاليسياں ناکام ہوچکي ہيں اور اب امريکي حکام کو يہ تسليم کرلينا چاہئے کہ سامراجي دور ختم ہوچکا ہے - صدر احمدي نژاد نے کہاکہ امريکيوں کو چاہئے کہ وہ اپني پاليسيوں پر نظر ثاني کريں اور دوسرے ملکوں پر الزام لگانے سے باز آجائيں- انہوں نے کہا کہ اگر امريکي حکومت کي يہ پاليسياں جاري رہتي ہيں تو امريکي امپريالزم بہت جلد نابود ہوجائے گا -
0 comments:
Post a Comment