abomination 47

  • Subscribe to our RSS feed.
  • Twitter
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • Facebook
  • Digg

Tuesday, 9 August 2011

Imam Ali A.S 8 (Shaheed E Kufa)

Posted on 11:22 by tripal h
صلح کے بعد معاملات بالکل ٹھیک ہوگئے تھے خلیفہ عثمان رضہ نے مصری اور دیگر بلوائیوں کے جو جو شکوے تھے انکو حل کردیا اور آئیندہ کیلئے انکے ساتھ انصاف کی یقین دہانی کروائی ، سب نے خلیفہ پر اعتبار کیا مگر عمر بن العاص جن کو خلیفہء عثمان نے مصر کی گورنری سے برطرف کردیا تھا نے مشہور کردیا کہ عراق سے لشکر آرہا ہے تاکہ بلوائیوں کو سبق سکھایا جا سکے مگر سمجھدار مومنین خلیفہ کی ایمانداری میں کسی قسم کا شک نہ کررہے تھے
اور وہ خیال کرتے تھے کہ لشکر جس مرضی غرض سے ائے مگر ہمیں خلیفہ نے وعدہ دیا ہے کہ آئیندہ انکو شکائت کا موقع نہیں دیا جائے گا
مصری جو کہ واپس اپنے ملک کو چل دئے تھے انہوں نے راستے میں ایک قاصد پکڑا جو کہ مصر کو جارہا تھا اس کے پاس ایک خط تھا جو کہ خلیفہ وقت کی طرف سے حاکم مصرکو تھا جس میں تحریر تھا کہ جیسے ہی یہ مصری واپس پہنچیں انکی گردن اڑا دی جائے
مصری بپھرے ہوئے واپس مدینہ پہنچے اور عثمان رضہ کو مجبور کرنے لگے کہ وہ خلافت سے دستبردار ہو جائیں
   مگر انکو مخبر صادق صلعم نے خبر دی تھی کہ اللہ تمکو ایک قمیض پہنائے گا لوگ اتارنے کا تقاضا کریں گے مگر اے عثمان تم وہ قمیض نہ اتارنا اور صبر کرنا
یہ سازشیں کرنے والے اپنے ہی لوگ تھے اور ان سازشوں کے نتیجے میں بھڑکنے والے شعلوں کو بےگانے ہوا دے رہے تھے
حضرت علی رضہ کو جب پتہ چلا کہ حضرت عثمان کی جان کو خطرہ ہے انہوں نے اپنے بیٹوں جوانان جنت اور بنو ہاشم کے جوانوں کو خلیفہ عثمان کی حفاظت کیلئے انکے گھر پر م
تعین کردیا
 
Read More
Posted in Imam Ali A.S (Shaheed E Kufa) | No comments

Imam Ali A.S 9 (Shaheed E Kufa)

Posted on 11:22 by tripal h
مگر اللہ کو منظور ہوچکا تھا کہ خلیفہء عثمان رضہ کو واپس اپنے پا بلالے
بلوائیوں نے کئی ہفتے تک قصر خلافت کا محاصرہ کئے رکھا دراصل بلوائی بھی صرف دباب سے کام لینا چاہتے تھے کہ حضرت عثمان کسی طرح خلافت سے دستبردار ہو جائیں اسی طرح مدینہ والے بھی ان کے خلاف تلوار نہیں اٹھا رہے تھے مگر خطرے کو محسوس کرکے حضرت علی رضہ نے قصر خلافت کے داخلی راستوں پر اپنے بیٹوں حسن و حسین رضہ اور بہت سے بنی ہاشم کے جوانوں کو خلیفہ عثمان کی حفاظت کیلئے کھڑا کردیا ، بلوائیں نے قصر خلافت کا پانی بند کردیا حضرت علی رضہ کو جب اس کی اطلاع ملی تو ضخود خلیفہ کیلئے پانی و کھانا لے کر گئے مگر مفسدوں اور شرارتی لوگوں نے اکابر صحابہ و بزرگوں کے سمجھانے کے باوجود خلیفہ کو قتل کریا
انہوں نے قصر خلافت کے پہلو میں واقعہ بنی حزم جو کہ انصار کا ایک خاندان تھا کا مکان استعمال کیا اور اس وقت خلیفہ کو قتل کردیا جب وہ تلاوت قرآن فرمارہے تھے
سات دن تک منصب خلافت خالی رہا اور بہت سی دشواریوں کے بعد حضرت علی رضہ کو خلیفہ چن لیا گیا
حضرت علی رضہ خلیفہ بننا نہیں چاہتے تھے وہ فرماتے تھے کہ امیر بننے سے مشیر بننا زیادہ آسان ہے
اس دوران مروان مدینہ سے مکہ فرار کرگیا، حضرت عائشہ ام المؤمنین رضہ پہلے ہی عمرہ کی غرض سے مکہ میں تھیں
حضرت علی نے سب سے پہلے معاویہ بن ابی سفیان کو گورنر سے معزول کیا بہت لوگوں نے مصلحت سے کام لینے کا مشورہ کیا مگر حضرت علی ایک لمحے کیلئے بھی معاویہ کی گورنری پر راضی نہ ہوئے

Read More
Posted in Imam Ali A.S (Shaheed E Kufa) | No comments

Imam Ali A.S 10 (Shaheed E Kufa)

Posted on 11:22 by tripal h
دوسری طرف حضرت عثمان رضہ کی خون آلود قمیض اور انکی زوجہ نائلہ کی کٹی ہوئی انگلیاں دمشق پہنچا دی گئیں
معاویہ نے خون عثمان کو بہانہ بنایا اور دمشق کی جامع مسجد میں عثمان رضہ کی قمیض اور انکی زوجہ کی کٹی ہوئی انگلیاں لوگوں کو دکھا دکھا کے خوب گریہ و آہ زاری کی تاکہ لوگوں کو باور ہوجائے کہ معاویہ کو خلیفہ عثمان کے خون کا بڑا قلق ہے دمشق کے لوگ یہ سب دیکھ کر مشتعل ہوگئے
حضرت ابو بکر کے بیٹے محمد بن ابی بکر رضہ جو کہ حضرت علی متبنیٰ تھے پر بھی الزام آیا کہ وہ خلیفہ کے قل میں ملوث ہیں حضرت علی ان سے تفتیش کی تو انہوں نے اللہ کی قسم کھائی کے قتل کے ارادے سے گئے ضرور تھے مگر حضرت عثمان کی کسی بات پر وہ واپس ہولئے حضرت نائیلہ نے بھی گواہی دی کہ محمد بن ابی بکر شامل نہ تھے مگر دو اور قاتل تھے جن کو وہ بھی نہیں پہچانتےٴ
غرض یہ کہ طلحہ و زبیر اور معاویہ وغیر نے قصاص کا مطالبہ کردیا
مگر قصاص کن سے لیا جاتا مصری اور عراق والے سب کے سب ہی قاتل تھے اور مروان اور عمر بن العاص کی سازشوں کی وجہ سے نوبت یہاں تک پہنچی تھی

Read More
Posted in Imam Ali A.S (Shaheed E Kufa) | No comments

Imam Ali A.S 7 (Shaheed E Kufa)

Posted on 03:47 by tripal h
مصری جو کہ خلیفہء عثمان کے خون کے درپئے تھے انہوں نے قصر خلافت کو گھیرے میں لے لیا اور انکا پانی بند کردیا
بہت سے صحابہ کرام رضہ مسلمانوں کی آپس کی جنگ سمجھ کر گوشہ نشین ہوگئے
عائشہ رضہ اور دیگر بہت سے صحابہ کرام مکہ مکرمہ کو عمرہ کیلئے تشریف لے گئے سب ہی مروان سے تنگ تھے جو خلیفہ کے مزاج میں اتنا رسوخ حاصل کرگیا تھا کہ خلیفہ اس پر اندھا اعتماد کرتے تھے مگر خلیفہء عثمان اس کی چالوں کو خوب سمجھ رہے تھے ، مصری چونکہ اس سے کم پر راضی نہ ہوتے تھے کہ مروان اپنے عہدے  سے دستربردار ہو جائیں
خلیفہ عثمان رضہ تنہا ہوچکے تھے ماسوائے مروان ان کے ساتھ تھا ایسے میں حضرت علی رضہ نے مصری اور دیگر بلوائیں اور خلیفہ کے مابین تنازع کو حل کروایا
Read More
Posted in Imam Ali A.S (Shaheed E Kufa) | No comments

Imam Ali A.S 6 (Shaheed E Kufa)

Posted on 03:29 by tripal h
قرآن پاک ایک ایسا ضابطہء حیات ہے جو قیامت تک کیلئے امت محمدی صلعم کیلئے نجات کا ذریہع ہے اسی طرح سنت رسول اکرم صلعم بھی ہمارے ایک عملی نمونہ ہے جس پر ہم عمل پیرا ہوکر دائمی نجات کیلئے سعی کرسکتے ہیں اور جنت کے حقدار ٹھہر سکتے ہیں
ظالم لوگ قرآن پاک کو تو بدل نہ سکے اور نہ ہی اس جیسا کوئی اور لاسکے جس میں انکی مرضی کا اسلام ہو مگر انہوں نے سنت نبی صلعم کا انہدام بہت بڑے پیمانے پر کیا اورجعلی احادیث کو گھڑنا شروع کردیا یہ دور ایسا تھا جب مسلمانوں کو دوست نما دشمن اور بیرونی اقوام سے خطرہ درپیش تھا
حیرت بات ہے کہ ہم جب کوئی حدیث سنتے ہیں کہ فلاں نے فلاں سے کہا مگر ہم نے کبھی یہ غور نہیں کیا وہ کیا وجوہات تھیں جب یہ سب یا کوئی ایک حدیث بیان کی گئی کیوں کسی راوی نے حدیث بیان کی وہ کیا حالات تھے کہ اسے وہ حدیث بیان کرنا پڑی یا اس نے اپنے گردو پیش میں کیا خلاف معمول تبدیلیاں ہوتی دیکھیں کہ اسے حدیث کو بیان کرنا پڑا
سب سے بڑھ کر یہ کہ امام بخاری اور دیگر تمام محدث جو کہ احادیث کی تدوین و ترتیب کررہے تھے وہ کیوں یہ کام ایک کمرے، ایک شہر یا ایک ملک میں نہیں کررہے تھے
اور وہ انکی ترتیب و تدوین کا کام قریہ قریہ اور ملک ملک جاکرکیوں کررہے تھے
جب یہ حدیث بیان کی جاتی ہے کہ مسجد نبوی صہ کی چھت  بارش کی وجہ سے ٹپک پڑی اور ہم نے دیکھا کہ محمد صلعم کیچڑ میں سجدہ فرمارہے ہیں اور کیچڑ ان کی پیشانی پر بھی لگ گیا
سوچنے کی بات ہے کہ مسلمان اتنے مفلوک الحال تھے کہ مسجد کو پختہ اور مضبوط نہ بناسکتے تھے اور کیا وہ فارس و
روم کے فن تعمیر سے واقف نہ تھے کیا ان کے پاس مدینۃالنبی میں مہندس نہ تھے جو ایسی عمارت تعمیر کرسکتے اور اسکو پختہ و مضبوط بنا سکتے وہ کیوں کھجور کے تنوں کے سہارے قائم تھی کیوں اس کی چھت کھجور کی ٹہنیوں اور خشک پتوں کی تھی
بات صرف اتنی سی ہے کہ محمد صلعم نے اس دنیا میں فطرتیت کو ترقی دی ہر کام خالص اور فطرت کے پیمانے سے دیکھا جائے یہی انکی تعلیم تھی
یہی وجہ حدیث کے بیان کی ہے کہ کیچڑ میں سجدہ کیا اور کیچڑ انکی پیشانی پر تھا
اصحاب کرام اس بات کو سمجھتے تھے جو محمد صلعم نے سکھائیں تھیں اور جو ساری نسلوں تک پہنچانا چاہتے تھے مگر افسوس کہ جاہ پرست اور مادہ طلب حکمرانوں نے ان تعلیمات کو کیا سے کیا بنا دیا
Read More
Posted in Imam Ali A.S (Shaheed E Kufa) | No comments

Imam Ali A.S 5 (Shaheed E Kufa)

Posted on 03:04 by tripal h
یہ بات طے شدہ ہے کہ معاویہ جس طرز کی ھکومت چلا رہے تھے وہ اسلامی نہ تھی اسلامی حکومت کا نقشہ دیکھنا ہو تو محمد صلعم کی زندگی اور ان کے ان اصحاب رضہ کی زندگی کا مطالعہ جنہوں نے اپنی زندگی کے کئی ماہ و سال محمد صلعم کی معیت میں گزارے اور اسلامی حکومت کی انتظامی اہلیت ابو بکر صدیق رضہ، عمر ابن خطاب رضہ میں بخوبی دیکھی جا سکتی ہیں عثمان رضہ کی خلافت کا زمانہ بھی پرآشوب تھا جب عمال حکومت کی بدعنوانیاں حد سے بڑھ چکی تھیں جن میں زیادہ تر وہ لوگ تھے جو اموی تھے
بیرونی طرف سے وہ ممالک جو اسلام کے آگے سرنگوں ہوچکے تھے ان کے معتصب لوگ اسلام کی دشمنی میں ایک پل بھی چین سے نہ بیٹھے خاص طور پر یہودی کہ انہیں اپنے علم پر بہت غرور ہے اور جب انہوں نے دیکھا کہ محمد صلعم کے خلفء نے بیت المقدس کو فتح کرلیا اور یہودیوں کو وہاں سے نکال باہر کردیا جو کہ میثاق محمدی صلعم کا ہی  ایک حصہ تھا یہودی جو کہ سالہا سال سے مکہ اور عرب کی سیاست و تجارت میں ایک خاص رسوخ رکھتے تھے وہ امیہ و ہاشم خاندان کی دشمنی سے بخوبی واقف تھے انہوں نے متزلزل قسم کے مسلمانوں پر غلبہ پالیا اور ان کے ذہنوں کو مسخر کرلیا
اور ان کو اسلام کی مخالفت کیلئے استعمال کیا جس سے انہوں نے دو رویہ فوائد حاصل کئے اسلامی ریسات کو کمزور کردیا اور اسلام کی روحانی عمارت یعنی خلافت کو بھی منہدم کردیا

 
Read More
Posted in Imam Ali A.S (Shaheed E Kufa) | No comments

Imam Ali A.S 4 (Shaheed E Kufa)

Posted on 01:34 by tripal h

عبداللہ بن ابی سرح جو کہ کاتبین وحی میں سے تھا اس نے ایک دن الفاظ وحی میں ردو بدل کرکے اس کے مفہوم میں تبدیلی کردی جب یہ بات کھلی تو یہ بھاگ کر کہیں روپوش ہوگیا اور ارتداد کا اظہار کیا، فتح مکہ کے موقع پر محمد صلعم نے قبل از وقت فرمایا تھا کہ اگر وہ شخص کعبے کے غلاف سے لپٹ کر بھی کھڑا ہو تو اسے قتل کردینا مگر جب مکہ فتح ہوا تو ابی بن سرح غلاف کعبہ میں چھپا کھڑا تھا اور بالآخر حضرت عثمان رضہ کی پناہ دھونڈی اور محمد صلعم کے دربار میں حاضر کیا گیا محمد صلعم نے خاموشی اختیار کی بالآخر رحمۃالعالمین نے اسے معاف فرمادیا اور بعد میں صحابہ سے فرمایا کہ تم میری بات کو سمجھنے میں اس قدر توقف کیوں کرتے ہو میں حکم دیا تھا کہ اس قتل کردینا اور میں منتظر تھا کہ کوئی تم میں سے بڑھ کر اسے قتل کردے مگر عہد کفر کے جرائم معاف کردئے گئے، عمر بن العاص واپس مدینہ آگئے اور یہ مصر کو چلے گئے اور پہلے سال ہی خراج میں خاطر خواہ اضافہ ہوا تو حضرت عثمان رضہ نے عمر العاص کو مخاطب کرکے فرمایا دیکھا اونٹنی نے دودھ دیا ہے تو عمر نے جواب دیا مگر بچے بھوکے رہ گئے
اور اندر ہی اندر مصر سے شکایات آنے لگیں سازشیں جو انتہائی مکر و فریب سے خلیفہء عثمان کے خلاف کی جارہی تھیں جو کہ انکی شہادت پر بھی ختم نہ ہوئیں

محمد صلعم نے فرمایا تھا کہ ہر قوم کا کوئی نہ کوئی فتنہ ہوتا ہے اور میری قوم کا فتنہ مال بنوں ہے
حیرت کی بات ہے حضرت عمر رضہ کی وفات کے بعد اس قدر سازشیں عمل میں آئیں کہ سچ اور جھوٹ کی تفریق ممکن نظر نہیں آتی خطوط کی سازشیں جو نجانے کون لکھتا تھاگمان اغلب ہے کہ مروان ہی ایسے کام کررہا تھا حدیثوں کو اس قدر تراشا گیا کہ انکی حقانیت متاثر ہوگئی یہ اہل بصیرت ہیں کہ جن کو اللہ اپنے کرم خاص اور محمد صلعم کی خاص نظر التفات سے جھوٹ اور سچ کو الگ پہچان لیتے ہیں اللہ ہم کو بھی سچ اور جھوٹ میں تمیز کی توفیق عطا فرمائے
حیرت کی بات ہے کہ محمد صلعم کی زندگی میں اور بعد میں صدیق و عمر رضہ کیم زندگی میں اس قدر مال غنیمت مدینہ آیا مگر ان خلفاء نے مسجد کی تزئین و آرائش نہ کی اور کوئی اس حدیث کو دوبارہ سنے جس میں بیان کیا گیا ہے کہ ابر کا ٹکڑا آیا اور اتنا برسا کہ مدینہ میں پانی بھر گیا اور ہم نے مسجد نبوی میں محمد صلعم کے ساتھ کیچڑ میں نماز ادا کی، آخر اس حدیث کو بیان کرنے کا مقصد کیا تھا
یہی ہوسکتا ہے کہ مسجد جتنی سادہ ممکن ہو قائم کی جائے اللہ بے جاہ زیبائش کو پسند نہیں کرتا
اسی وجہ سے ام المومنین عائشہ رضہ نے حضرت عثمان سے فرمایا تھا
تم خود بھی بدل گئے اور محمد کی سنت کو بھی بدل دیا
ہمارے مفسرین اس عقدے کو آج تک حل نہیں کرسکے کہ ابو ذر غفاری رضہ مدینہ سے کیوں نکل گئے تھے وہ کیا اختلافات تھے جو ان کے اور بنو امیہ کے مروان کے درمیان آگئے تھے
یاد رہے کہ مروان اور ابو ذر غفاری رضہ میں زمین آسمان کا فرق ہے مروان اسی کا بیٹا ہے جس کو محمد صلعم نے مدینہ سے نکل جانے کا حکم دیا تھا اور اس پر ناراض ہوئے تھے
اسی مروان نے صحابہ کرام کے خلاف اقدامی کاروائیاں جاری رکھیں کیونکہ وہ جانتا تھا کہ صحابہ محمد صلعم کے تعلیم یافتہ ہیں آل امیہ کی بد اعتدالیوں کی پردہ پوشی نہیں کرینگے اسی ڈر اور خوف نے انہوں نے صحابہ کرام کے خلاف کاروائیاں تیز کردیں اور ہر ممکن طریقے سے انہوں نے صحابہ کرام کو حکمرانی سے دور کرنے کی کوشش کی
عظمت صحابہ کا الاپ کرنے والے لوگ پہلے تاریخ کا مطالعہ کریں اور بتائیں کہ صحابہ کرام کے ساتھ آل امیہ نے کیا کیا ظلم روا نہ رکھے
اور حیرت کی بات ہے کہ بڑی تیزی کے ساتھ اصحاب بدر و احد و احزاب حفاظ کرام اور عشرہ مبشرہ محمد صلعم کی وفات کے بعد بہت تھوڑےعرصے میں اس دنیا سے پردہ فرماگئے

  

Read More
Posted in Imam Ali A.S (Shaheed E Kufa) | No comments
Newer Posts Older Posts Home
Subscribe to: Posts (Atom)

Popular Posts

  • Ba Hazoor E Sarwar E Sarwaran (Noor Jahan) Complete Naat
    Melody Queen of Pakistan Madam Noor Jahan was a versatile singer of Pakistan who sang songs in 8 popular languages and in many other languag...
  • Alqaqa Bin Amr Al tamimi 32 End (History of Islam)
    To spare the blood of Muslims, he decided to swear allegiance to al-Hasan ibn Ali Muawiya ibn Abi Sufyan (Qays Sheikh Najib) to succeed Epis...
  • Abhorrencey on Earth 1 (Symbols of Arrival of Dajjal)
    Dajjal is the biggest trial for mankind on this world for all man kind,,Muhammad PBUH said about Dajjal many times in His sayings,Satan coul...
  • Jabir ibn Hayyan 8 (An Islamic Scientist)
    It is therefore difficult at best for the modern reader to discern which aspects of Jabir’s work are to be read as symbols and what is to ...
  • Sons of Last Prophet Part 10 (Hasan and Hussain) Arabic Serial
  • Khuzestan (Shoosh City)
    These are short videos of Cities of Iranian Cities, where you can watch the real images from iran and can get knowledge of Iranian Tradition...
  • Jabir ibn Hayyan 11 (An Islamic Scientist)
     On the other hand the Europeans translated his work into their languages and five hundred books and essays can be found in the national l...
  • Imam Ali A.S 23 End (Shaheed E Kufa)
    کچھ صاحبان یہ رائے رکھتے ہیں کہ جو صحابہ کرام غیر جانبدار رہے وہ درست سوچ کے حامل تھے یہ بھی ایک تاریخی غلطی ہے جسے ہم بار بار دہراتے رہتے ہ...
  • The Loneliest Commander 16 (Urdu) Imam Hassan A.S
    حج کے بارے میں بات کرتے ہیں نسائی شریف میں بیان ہے کہ محمد صلعم نے میدان عرفات میں بھی لبیک کہا اور وقفے وقفے سے ذکر کرتے تھے اور لبیک الھم ...
  • A Learned Man and a Sailor (Stories for kids by Maulana Room)
    Stories for kids by Maulana Room (Rum) are much popular among children and all age people. They like them much as all have lesson in them, M...

Categories

  • Abdullah A.S (Father of Last Prophet Muhammad PBUH)
  • Ahadees E Qudsi Urdu
  • Al-Hassan We Al-Hussein (Sons of Imam Ali A.S)
  • Alqaqa bin Amr (Arabic Islamic Movie)
  • America and World
  • Animated Stories for Kids (Islamic Movies)
  • Anti Christ and His System (Asrar Alm)
  • Art and Fun
  • Behlool Dana (Behlul Dana)
  • Download Videos Free
  • Ghareeb E Toos (Imam Ali Raza A.S)
  • Golden Words
  • Hadith series
  • Historical Figures in the Quran
  • History
  • Hizbullah
  • Imam Ali A.S (Shaheed E Kufa)
  • Imam Hassan A.S (The Loneliest Commander)
  • Islam
  • Jaber bin Hayan (Geber) Islamic Movie
  • Latest Indian Films
  • Luminescent People (Ashaab-e-Imam Hussain a.s)
  • Mokhtar Nama in Best Urdu
  • Muhammad (Last Prophet of God)
  • Nature and Science
  • Nauha
  • Pakistan
  • Persian Movies in Urdu
  • Prophet Jesus (Issa A.S) Essa A.S
  • Prophet Yousef A.S (Urdu) 13 to 24
  • Read and Listen Holy Quran
  • Road To Persia (Iran)
  • The Story of Imam Hussain A.S

Blog Archive

  • ▼  2011 (500)
    • ▼  November (118)
      • Sab Ka Hussain (s.a.) - Nauha 2012 Urdu with Engli...
      • Naafe Ibn Hilal - Luminescent People (Ashaab E Ima...
      • Habib Ibn Mazahir - Luminescent People (Ashaab E I...
      • Zainab Ke Laadlay - Nauha 2012 Urdu
      • Ya Mahdi (ajtf) Al-Ajal Nauha 2012 Urdu
      • Tayar Hain Hum Log - Nauha 2012 Urdu
      • Namaz e Haq Ko Bachaya Nauha 2012 Urdu
      • Meri Chadar Zalim - Nauha 2012 Urdu
      • Masoom Ali Asghar (a.s) Nauha 2012 Urdu
      • Inqlab e Mahdi (ajtf) Nauha 2012 Urdu
      • Ali Akbar (a.s) Kahan Ho Tum Nauha 2012 Urdu
      • Ae Mere Jawan Qasim (a.s.) Nauha 2012 Urdu
      • Streets of Pakistan (Mirpur, Azad Kashmir)
      • Nights for All (Pederasty in Islamic Society will ...
      • Sistan 1 (Seestan) Burnt City
      • Sayings of Imam Khomeini R.A Part 2 (Urdu)
      • Hadith-E-Qudsi Of the Day 2 Urdu
      • Hadith series Urdu Hadees 2
      • Labbaik Ya Hussain (as) - Urdu Noha 2011-12
      • Shaheed-e-Karbala Ka Raasta - Urdu Noha 2011-12
      • Zillat Ki Zindagi Se - Urdu Noha
      • Koi Kafan Pawawey - Punjabi (Sraiki) Noha 2011-12
      • Be Abi Anta Wa Ummi Ya Hussain - Urdu Noha 2011-12
      • Kiya Hum Woh Azadar Hain - Urdu Noha 2011-12
      • Inqalab - Urdu Noha 2011-12
      • Lashkar Karlo Tayyar - Urdu Noha 2011-12
      • Lost Paradise
      • Mashhad The Place of Martyrdom
      • Exhibition of Quranic Manuscripts in Iran
      • The Most Beautiful Video of Nature with Quran Reci...
      • Hur Diyan Dityan Badal Shabir (a.s.) Ne Taqdiran ...
      • Har Simt Andhera Hai Sada Do Mere Baba (Urdu Nauh...
      • Khemon Me Qasim (Urdu Nauha 2012)
      • Sham Di Qaid Nibha Aai Yan (Punjabi Nauha 2012)
      • Fowl Play and Eggs Throwing on Medical Staff
      • How to Pass Our Life as a True Muslim?
      • Thay Bain Sakina Kay ( Nauha 2012 by Ustaad Sibt-i...
      • Making of Film Nasepas Urdu about Life of Prophet...
      • Prophet Moses A.S 3 End (Prophet Moosa A.S) Urdu I...
      • Prophet Moses A.S 2 (Prophet Moosa A.S) Urdu Islam...
      • Prophet Moses A.S 1 (Prophet Moosa A.S) Urdu Islam...
      • Azadar-e-Syeda (Urdu Nauha 2012)
      • Al Baqara ( The Cow ) Arabic with English Audio Tr...
      • Sakina Yeh Pardes Hai - Nauha 2012
      • Bazaar-E-Sham se Aaya Hoon - Nauha 2012
      • Katal Alamdaar Hogaya - Nauha 2012
      • Zainab (s.a.) Hoon Main - Nauha 2012
      • Ya Hussain Ya Aba Abdullah (a.s.) Nauha 2012
      • Asham Asham Asham Kaha - Nauha 2012
      • Dekh Kar Jholey Ko Nauha 2012
      • Akbar (a.s.) Jawan - Nauha 2012
      • Baba (a.s.) Ye Waqt Kaisa - Nauha 2012 Urdu
      • Hamadan (First Capital of Persian Empire)
      • Streets of Pakistan (Mianwali)
      • Al Fatiha ( The Opening ) Arabic with English Audi...
      • Symbols of Nature (Day and Night are Gift from Allah)
      • Hussain Marhaba (Nauha 2012 Urdu)
      • Main Quran Hoon (Nauha 2012 Urdu)
      • Hussain Tuhfa Hai (Nauha 2012 Urdu)
      • Baba Mushkil Huwa Jeena (Urdu Nauha)
      • Ugly Polticians and Landlords of Pakistan
      • Protestation of Iran Against International Atomic ...
      • Dust Bowl (Mass Meeting of PMLN in Faisalabad)
      • Martial law in Pakistan
      • Past and Future of Balochistan , Pakistan
      • Peaceful Attainment Nuclear Technology by Islamic ...
      • Shrine of Shah-Abdol-Azim
      • Symbols of Nature (Benefits of Moon)
      • Streets of Pakistan (Mingora)
      • Sayings of Imam Khomeini R.A Part 1 (Urdu)
      • Hadith series Urdu Hadees 1
      • Hadith-E-Qudsi Of the Day 1 Urdu
      • Making of The Maritime Silk Road (Behind The Scenes)
      • Download Videos Free with Registered Downloader
      • Al-Waqia (Read and Listen Koran)
      • Rockstar Watch and Download New Bolly Wood Movie
      • Sahi Dhande Ghalat Bande New Hindi Movie
      • The Maritime Silk Road Official Trailor 3 From Per...
      • Sahib Biwi Aur Gangster Watch New Hindi Movie Full
      • Median Empire (Parsa) History of Iran
      • Ye Sochta Hoon Ke Abid ka Haal Kya Hoga (Urdu Na...
      • O Mini Bus and CNG Bus in Service in Lahore
      • Aeronautical and Aerospace Exhibition in Iran
      • Electricity Exhibition in Iran
      • Symbols of Nature (Creation of Moon and its Import...
      • Nishapur (نیشابور Nishabur) City of Khorasan
      • Killing of Three Doctors in Shikarpur ,, Communal ...
      • The Maritime Silk Road Official Trailor 2 From Per...
      • Persian and Arabic Translation Title Song of Mokht...
      • Streets of Pakistan (Mandi Bahauddin)
      • Symbols of Nature (Movements of Sun) Solargraphy
      • Natural Scenens from Iran
      • HAJJ Message 2011 From Ayatullah Ali Khamenei (Val...
      • Secrets of Haram (Hidden Treasure) Cemetery of Al ...
      • Damadamm New Bolly Wood Film Watch and Download
      • Stagger Elephants of Zionists
      • Nicolas Sarkozy calls Netanyahu a liar (RARE TRUTH)
      • Tell Me Oh Khuda Watch and Download Free
      • New Iranian Movie (The Silk road)
      • Israel Must Be Destroyed
      • Loot (Watch and Download Free New Hindi Movie)
      • Tomb of Nadir Shah
      • Streets of Pakistan (Malakwal)
      • Symbols of Nature (Sun)
      • Conventionality for the Prayer of Muslims
      • Khuzestan (Shoosh City)
      • Islamic System has Globalization (Let us Bank the ...
      • Karam Ki Inteha Hain Fatima R.A (Urdu Manqabat)
      • The Maritime Silk Road Official Trailor 1 From Per...
      • The Maritime Silk Road From Persian Gulf to China
      • Streets of Pakistan (Jhelum)
      • Masoule village of Gilan
      • Symbols of Nature (Astronomy)
      • Second Fall of Kabul (Afghanistan) and Strategic D...
      • HAJJ Animated Tutorial (Urdu) Learn about Hajj
      • Ash of Madina (Town of Prophet Muhmmad PBUH) is Vu...
      • Ra One New Hindi Movie Watch Free and Download
      • End of Tyrant (Lesson for Everyone Who Crosses Bou...
    • ►  October (104)
    • ►  September (145)
    • ►  August (80)
    • ►  July (53)
Powered by Blogger.

About Me

tripal h
View my complete profile