قاہرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، صيہوني حکومت کا سفير سفارتخانے کے ستر کارکنوں کے ساتھ قاہرہ سے بھاگ گيا ہے
قاہرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائيلي سفارتخانے کے سامنے ابھي بھي ہزاروں مصري انقلابي احتجاج کررہے ہيں اور صيہوني حکومت کے ساتھ مصر کے تعلقات کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہيں - رپورٹ کے مطابق مصر کے سيکورٹي دستوں اور عوام کے درميان تصادم کا سلسلہ سنيچر کو بھي جاري رہا اور مظاہرين نے مشتعل ہوکے متعدد گاڑيوں کو آگ لگادي -
اس درميان صيہوني حکومت کے وزير جنگ ايہودا باراک نے امريکي وزيرجنگ پنيٹا سے گفتگو کرکے ان سے درخواست کي ہے کہ وہ قاہرہ ميں اسرائيلي سفارتخانے کي حفاظت کريں جبکہ مصرکي عبوري حکومت نے بھي ايک ہنگامي اجلاس تشکيل ديا ہے -
اس ميں شک نہيں کہ حسني مبارک کي حکومت کے خاتمے کے بعد مصر اور صيہوني حکومت کے تعلقات انتہائي بحراني ہوگئے ہيں - حقيقت يہ ہے کہ موجودہ مصر کي صورتحال حسني مبارک کے دور حکومت کي صورتحال سے يکسر مختلف ہے- مصر ميں عوامي انقلاب کي کاميابي کے بعد مصري عوام کا ايک بڑا مطالبہ بھي يہي ہے کہ مصر اور صيہوني حکومت کے درميان ہر طرح کے تعلقات کو منقطع کرليا جائے -
جمعہ نوستمبر کو مصري عوام نے پورے ملک ميں بڑے پيمانے پر مظاہرے کرکے مصرکي اعلي فوجي کونسل سے کہا کہ اصلاحات کے تعلق سے وہ ان کے مطالبات پورے کرے ، صيہوني حکومت کے سفير کو ملک سے نکال دے اور کيمپ ڈيوڈ معاہدے پر نظر ثاني کرے - يہاں پر قابل غور نکتہ يہ ہے کہ ہزاروں مصري باشندوں نے اسرائيل سے اپني نفرت و بيزاري کا اعلان کرنے کے لئے ايک انقلابي يلغار کے ذريعے صيہوني حکومت کے سفارتخانے کے اطراف ميں کھڑي کي گئي کنکريٹ کي ديوار کو منہدم کرکے صيہوني حکومت کے سفارتخانے پر حملہ کرديا -
مصري عوام کا يہ اقدام دراصل اسرائيل اور اس کي ہرطرح کي علامتوں سے ان کي نفرت کا اظہار تھا - اس وقت بھي صيہوني حکومت کے خلاف مصري عوام ميں پائے جانے والي شديد نفرت کے نتيجے ميں ہر طرح کے ممکنہ ردعمل کا مقابلہ کرنے کے لئے مصري حکومت نے پورے ملک ميں ہنگامي حالت کے نفاذ کا اعلان کرديا ہے -
اگرچہ انيس سواناسي ميں کيمپ ڈيوڈ معاہدے کے بعد مصر اور صيہوني حکومت کے درميان سفارتي تعلقات قائم ہوئے تھے ليکن يہ تعلقات کبھي بھي حکومتي سطح سے بالا تر نہيں ہوپائے تھے - مصري عوام بھي علاقے کي ديگر اقوام کي طرح صيہوني حکومت کو مشرق وسطي ميں ايک سرطاني ناسور کے طور پر ديکھتے رہے اور اس وقت جب مصر ميں نئےحالات پيدا ہوئے ہيں مصري عوام نے موقع سے فائدہ اٹھا کر صيہوني حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کيا اور وہ اپنے اس مطالبے پر پوري قوت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہيں -
اسرائيل کے ساتھ جو علاقے کے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھا جاتا ہے تعلقات کو ختم کرلينا مصري عوام کے اہم ترين مطالبات ميں سے ايک ہے -
اس درميان ايک اہم نکتہ يہ بھي ہے کہ صيہوني حکام کو بھي اس بات کا بخوبي علم ہوچکا ہے کہ علاقے کے بعض عرب ممالک ميں اسلامي بيداري اور عوامي انقلابي تحريک کے آغاز کے بعد وہ عرب ممالک بھي جو اس سے پہلے تک تل ابيب کے دوست سمجھے جاتے تھے اب اسرائيل سے دوري اختيار کرتے جارہے ہيں - مصر جو حسني مبارک کے زمانے ميں ساز باز کے عمل کا دلال اور اسرائيلي پاليسيوں کا تابع تھا اب صيہونيت مخالف جذبات اور نفرتوں کامرکز بن چکاہے اور يہ وہ صورتحال ہے جس نے صيہوني حکومت کو اور امريکا دونوں کو وحشت ميں ڈال ديا ہے- چنانچہ قاہرہ ميں اسرائيلي سفارتخانے پر مصري عوام کے حملے کے بعد صيہوني حکومت کے وزير اعظم بنيامين نتنياہو نےفورا ہي امريکي صدر باراک اوباما کو فون کرکے قاہرہ اور تل ابيب کے مابين بڑھتي ہوئي کشيدگي کو کم کرنے ميں مدد کي درخواست کي ہے

دوسری جانب قاہرہ ميں اسرائيلي سفارتخانے پر مصري انقلابيوں کے حملے کے بعد مصر کے سيکڑوں سيکورٹي اہلکار بکتر بندگاڑيوں کے ہمراہ اسرائيلي سفارتخانے کے اطراف ميں تعينات ہوگئے ہيں
قاہرہ سے ملنے والي خبروں ميں کہا جارہا ہے کہ مصر کي سيکورٹي فورسز نے صيہوني حکومت کے سفارتخانے کے اطراف کي سڑکوں کو بھي بند کرديا ہے -
دريں اثنا مصري ٹيلي ويژن نے وزارت صحت کے ذرائع کے حوالے سے خبردي ہے کہ جمعہ کو مظاہرين اور پوليس کے درميان ہونے والي جھڑپ ميں تين سو پينتيس افراد زخمي ہوگئے تھے-
حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرين ميں سے ايک شخص سيکورٹي فورسز کے حملے کے بعد قلبي حملے کے نتيجے انتقل کرگيا
امريکي صدر نے مصر سے کہا ہے کہ وہ قاہرہ ميں اسرائيلي سفارتخانے کي حفاظت کرے
پريس ٹي وي کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ايک بيان ميں کہا ہے کہ صدر باراک اوباما نے قاہرہ ميں اسرائيلي سفارتخانے پر ہونےوالے حملے پر سخت تشويش کا اظہار کرتے ہوئے مصر کي موجودہ حکومت سے کہا ہے کہ وہ اسرائيلي سفارتخانے کي حفاظت کرے -

جبکہ امريکي صدر نے اسي طرح صيہوني حکومت کے سفارتخانے کے ساتھ ہي اس کے سفارتکاروں کي سلامتي کے بارے ميں بھي تشويش ظاہر کي ہے - اوباما نے صيہوني حکومت کے وزير اعظم بنيامين نتنياہو سے بھي ٹيلي فوني گفتگو ميں انہيں مصر ميں صيہوني حکومت کے مفادات کے تحفظ کا يقين دلايا ہے
دوسري طرف صيہوني حکومت نے اپنے شہريوں سے کہا ہے کہ وہ تيونس اور مصر کا سفر نہ کريں - صيہوني حکومت کے وزير اعظم کے دفتر سے جاري ہونےوالے بيان ميں اپنے شہريوں سے کہا گيا ہے کہ وہ ترکي ، مراکش ،کينيا ، جارجيا اور نائيجيريا کا بھي غير ضروري سفر نہ کريں
0 comments:
Post a Comment