اسلامي ريڈيو اور ٹيلي ويژن يونين آئي بي يو کي جنرل اسمبلي کا پانچواں اجلاس تہران ميں اختتام پذير ہوا اور بدھ کے روز اختتاميہ تقريب ميں صدر ايران ڈاکٹر محمود احمدي نژاد، ايران کے قومي نشرياتي ادارے آئي آر آئي بي کے سربراہ اور ديگر عہديداروں نے شرکت کي ـ
تقريب سے خطاب کرتے ہوئے صدر احمدي نژاد نے عصر حاضر ميں ميڈيا کي اہميت کا ذکر کيا اور تہران ميں آئي بي يو کي جنرل اسمبلي کے اجلاس کو عالم اسلام ميں اطلاعات کے تبادلے کو مضبوط بنانے کا اچھا موقعہ قرار دياـ
صدر ايران نے اسلام کي ہمہ گيريت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي ذرائع ابلاغ کا نقطہ نگاہ بھي عالمي سطح کا ہونا چاہئے اور اس کے آڈينس بھي پوري دنيا کے عوام ہوں کيونکہ اگر کوئي عالمي رائے عامہ کو اپني جانب متوجہ کرنے ميں کامياب ہوتا ہے تو سياسي ميدان ميں بھي اسے کاميابياں حاصل ہوتي ہيں ـ
انہوں نے کہا کہ اس وقت دنيا کو ايک پيغام، نمونہ عمل اور نئے زاويہ فکر کي ضرورت ہے جس سے انسان کمال اور خوش بختي کي منزل پر پہنچ سکےـ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنيا ميں فکر و نظر کا ايک خلاء ہے اور
توحيدي نظريئے پر مبني عالمي حکومت کا نظريہ اس خلاء کو بھر سکتا ہےـ
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ دنيا ميں ہمارے حريف جن کے پاس وسيع پيمانے پر وسائل ہيں اور فريب دہي و شيطاني قوتيں بہت زيادہ ہيں جن کے پاس امکانات کا دائرہ بہت وسيع ہےـ لہذا انساني نقطہ نگاہ کے ساتھ مظلوموں کے شانہ بشانہ کھڑا ہو جانا چاہئے اور جہاں بھي طاغوتي طاقت نظر آئے اس کا مقابلہ کرنا چاہئےـ تقريب ميں ايران کے قومي نشرياتي ادارے آئي آر آئي بي کے سربراہ سيد عزت اللہ ضرغامي نے بھي کہا کہ دنيا ناانصافيوں اور رنج و الم سے تھک کر روحانيت و انصاف پسندي کي جانب اپنا رخ موڑ چکي ہے ـ انہوں نے کہا کہ آج اسپين، برطانيہ اور امريکہ جيسے غير اسلامي ممالک ميں بھي عوامي بيداري کے آثار نماياں ہيں ـ
سيد ضرغامي نے کہا کہ ان ممالک ميں جمہوريت کے دعوے داروں کے ہاتھوں عوام کي سرکوبي سے ثابت ہوتا ہے کہ مغرب کا لبرل جمہوري نظام ناکام ہو چکا ہے اور عراق و افغانستان ميں نيٹو کي موجودگي کو کئي سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھي ہزاروں کي تعداد ميں انساني جانوں کے زياں، امريکي فوجيوں کي ہلاکتوں اور ان کے اہل خانہ کے غم و اندوہ کے علاوہ کوئي نتيجہ سامنے نہيں آيا ہےـ
آئي آر آئي بي کے سربراہ نے ذرائع ابلاغ اور خاص طور پر آئي بي يو کے مسلم اقوام کي بيداري ميں اہم کردار کو ديگر ذرائع ابلاغ کي نسبت زيادہ ضروري قرار ديا اور کہا کہ آئي بي يو کے ارکان کو چاہئے کہ اسلامي بيداري کے اس دور ميں اپنے تاريخي فريضے پر عمل کريں ـ آئي بي يو کي تشکيل ايران کي مربوط مساعي کا نتيجہ ہے ـ اس تنظيم ميں دنيا کے دو تقريبا دو سو نشرياتي ادارے شامل ہيں جو علاقائي، عالمي اور خاص طور پر عالم اسلام سے مربوط امور کو منعکس کرنے ميں موثر کردار ادا کر رہے ہيں

0 comments:
Post a Comment