اسلامي جمہوريہ ايران اور دنيا کے ديگر اسلامي اور غير اسلامي ممالک سے دانشور اور اہم علمي شخصيات نے اسلامي بيداري کے موضوع پرعالمي کانفرنس کے دوسرے دن اپنے اپنے خيالات کا اظہار کياـ
اتوار کو کا نفرنس کے دوسرے دن کي کاروائي وزير خارجہ علي اکبر صالحي کي تقرير سے شروع ہوئي جس کے بعد سياسي اور مذہبي شخصيات نے کانفرنس سے خطاب کيا ـ
تحريک حماس کے اہم سياسي رہنما موسي ابو مرزوق، مجلس اعلائے اسلامي عراق کے سربراہ سيد عمار حکيم اور قائد ملت جعفريہ پاکستان سيد ساجد علي نقوي نے اسلامي بيداري کے سلسلے ميں اپنے نظريات بيان کئےـ
کانفرنس کے پہلے دن ہفتے کو قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے افتتاحي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامي بيداري کے بنيادي نظريئے اور اس سلسلے ميں علاقے کے عوام کو در پيش مسائل و خطرات پر روشني ڈالي ـ اتوار کو عراق کے سابق وزير اعظم ابراہيم جعفري نے اس کانفرنس کو علاقے کي عوامي تحريکوں کي حمايت کے تعلق سے انتہائي اہم اسٹريٹيجي قرار دياـ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کي خاص سياسي اور تشہيراتي اہميت ہےـ انہوں نے کہا کہ عوامي تحريکوں کي حمايت کے تعلق سے تہران کي اسلامي بيداري کانفرنس ميں اہم پروگرام رکھے گئے ہيں
ـ ابراہيم جعفري نے اس کانفرنس کو اسلامي رہنماؤں کے لئے بہت اہم موقع قرار ديا جہاں ايک دوسرے کو قريب سے پہچاننے اور مسائل کو آپس ميں مل کر حل کرنے کا موقعہ ملا ہے ـ عراق کے سابق وزير اعظم نے مصر، تيونس اور ليبيا کے عوامي انقلابوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے عرب ممالک ميں عوامي تحريکيں جاري رہيں گي ـ ابراہيم جعفري نے اسلامي بيداري اور عراق پر امريکہ کے فوجي قبضے کے سلسلے ميں کہا کہ عراق کي تمام سياسي شخصيات اپنے ملک ميں مغربي ممالک کي موجودگي کي مخالف ہيں ـ حماس کے اہم سياسي رہنما موسي ابو مرزوق نے بھي کہا کہ مغربي ممالک علاقے ميں جاري عوامي تحريکوں کو يرغمال بنا لينے کے در پے ہيں انہوں نے کہا کہ عالمي استکبار نے ہميشہ اسلامي تحريکوں کو کچل دينے کي کوشش کي ہے ليکن ان تحريکوں ميں مسلسل شدت پيدا ہوتے ديکھ کر اب استکبار نے ان کو غلط سمت ميں ڈال دينے کي کوششيں شروع کر دي ہيں ابو مرزوق نے کہا کہ مغربي ممالک آزادي اور عوامي تحريکوں کي حمايت کي باتيں تو بہت کرتے ہيں ليکن پس پردہ وہ انقلابوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے کوشاں رہتے ہيں اور ان کي خواہش ہے کہ استبدادي نظاموں کو پھر سے بحال کر ديں ـ حماس کے رہنما نے کہا کہ مغربي ممالک عوامي تحريکوں کي حمايت کے نعرے لگا رہے ہيں وہ سراسر جھوٹ ہےـ ابو مرزوق نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام ميں پھيلي بيداري کو ديگر اسلامي ممالک ميں اسلامي تحريکوں اور خاص طور پر ايران ميں اسلامي انقلاب کي فتح کا نتيجہ قرار ديا اور اس کي حفاظت و پاسداري کي ضرورت پر زور دياـ
قائد ملت جعفريہ پاکستان علامہ سيد ساجد علي نقوي نے اس اہم کانفرنس کے انعقاد پر ايران کے حکام کو خراج تحسين پيش کرتے ہوئے کہاکہ اسلامي بيداري سے متعلق ايک مستقل سيکرٹيٹ تہران ميں قائم کيا جانا چاہئے تاکہ علاقے کے عوام کي تحريکوں کو اسلام دشمن طاقتوں سے لاحق خطرات سے لوگوں ميں آگاہي پيدا کي جاتي رہے ـ مليشيا کي علماء کونسل کے سربراہ نے اپنے خطاب ميں علاقے اور دنيا کي سطح پر پھيلي اسلامي بيداري کو اسلامي ممالک کے مفادات کي تکميل کي عظيم صلاحيتوں کي حامل تبديلي قرار ديا اور کہا کہ ان صلاحيتوں کو اسرائيل کا مقابلہ کرنے کے لئے بروئے کار لانا چاہئےـ عبد الغني شمس الدين نے کہا کہ عالم اسلام کے خلاف جو سازشيں رچي جا رہي ہيں ان ميں امريکہ اور صيہوني حکومت براہ راست ملوث ہيں انہوں نے کہا کہ افسوس کي بات ہے کہ اب بھي بہت سے اسلامي ممالک کي حکومتيں مغربي ممالک کے تسلط ميں ہيں اور بعض اسلامي ممالک مغرب کي پاليسيوں پر عملدرآمد کي ذمہ داري پوري کرنے ميں مصروف ہيں ـ عبد الغني شمس نے اسلامي بيداري کے سلسلے ميں خاص توجہ کي ضرورت پر زور ديا اور انتہا پسندي سے اجتناب اور پر امن بقائے باہمي کو انتہائي اہم تقاضوں کي سےتعبير کياـ انہوں نے کہا کہ اسلامي تعليمات کي بنياد پر مسلمانوں کو چاہئے کہ اختلافات سے پرہيز کريں اور ہميشہ اتحاد کے لئے کوشش کريں -
0 comments:
Post a Comment