Ankara follows through on threat to impose independent sanctions on Jerusalem following its refusal to apologize for deadly Marmara raid: Top-level diplomatic staff expelled, key military contracts suspended. Turkish FM: Time for Israel to pay the price
حکومت ايران اور فلسطين کي مزاحمتي تنظيموں نے تل ابيب سے ترکي کے سفير کي واپسي اورعنقرہ سے صيہوني حکومت کے سفير کے اخراج کا خير مقدم کيا ہے - ايراني وزارات خارجہ نے ايک بيان جاري کرکے ترکي کے اس انقلابي اقدام کا خير مقدم کرتے ہوئے عالمي اداروں کي تحقيقات کے نتائج بدلنے کي اسرائيل کي کوششوں کو ناکام بنانے کي ضرورت پر زور ديا ہےـ
ايران کي وزارت خارجہ نے اپنے بيان ميں بين الاقوامي بحري حدود ميں فريڈم فلوٹيلا کے جہاز پر صيہوني کمانڈوز کے حملے کي تحقيقات کرنے والي اقوام متحدہ کي ٹيم کي رپورٹ کا ذکر کيا اور اسرائيل کي اس مجرمانہ کارروائي کي تحقيقات کو متاثر کرنے کي صيہوني حکومت کي کوششوں پر گہري تشويش ظاہر کي ہےـ وزارت خارجہ کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ اپني تحقيقات کي رپورٹوں کو صيہوني حکومت کے دباؤ سے محفوظ رکھے اور يہ اميد کي جاتي ہے کہ آئندہ جب اقوام متحدہ اپني رپورٹ پيش کرے گي تو اس ميں خاميوں کو دور کر ديا جائے گاـ
غزہ جانے والے امدادي کارواں پر صيہوني کمانڈوز کے حملے کي تحقيقات کے لئے اقوام متحدہ کي جانب سے تشکيل دي جانے والي ٹيم کي رپورٹ ليک ہو گئي تھي جس پر سفارتي حلقوں ميں گہري تشويش پيدا ہو گئي کيونکہ رپورٹ ميں غزہ کا محاصرہ کرنے کے صيہوني حکومت کے غير قانوني اور غير انساني اقدامات کو قانوني ظاہر کرنے کي کوشش کي گئي ہےـ
صيہوني حکومت نے تحقيقات کے لئے آزاد کميشن کي تشکيل پر شروع ہي سے ناک بھوں چڑھائي اور اس نے تحقيقات کے عمل اور رپورٹ کو متاثر کرنے کي کوشش کي ـ اقوام متحدہ نے مرمرہ جہاز پر صہوني کمانڈوز کے حملے سے متعلق اپني رپورٹ ميں اسرائيل کي جانب سے غزہ پٹي کے محاصرے کي حمايت کي ہے اور محصور علاقے غزہ کي جانب اس بحري جہاز کے سفر کو غير قانوني ظاہر کرنے کي کوشش کي ہےـ
اس رپورٹ کے افشاء ہونے کے بعد، فريڈم فلوٹيلا پر حملے اور ترکي کے نو امن کارکنوں کے قتل پر معافي مانگنے سے صيہوني حکومت کے انکار کے بعد، جمعے کو ترکي کي حکومت نے صيہوني حکومت کے ساتھ تمام سفارتي اور فوجي روابط کو معطل کرتے ہوئے ، تل ابيب سے اپنےسفير سميت تمام نمائندوں کو واپس بلاليا اور اپنے ہاں سے صيہوني حکومت کے سفير کو نکال ديا -
ايران کے ساتھ ہي مزاحمتي فلسطيني تنظيموں نے بھي ترکي کے اس اقدام کا خير مقدم کيا ہے - رپورٹ کے مطابق مزيد دو فلسطيني تنظيموں نے بيان جاري کرکے اسرائيل سے تعلقات ختم کرنے اور اسرائيلي سفير کے اخراج کے ترکي کے فيصلے کا خير مقدم کيا ہےـ فلسطين کي عوامي مزاحمتي تحريک نے ترکي کے اقدام کي قدرداني کرتے ہوئے اسے علاقے ميں فلسطين کا اہم اتحادي قرار ديا ہےـ

تنظيم کے ترجمان خالد البط نے کہا ہے کہ ہماري خواہش يہ ہے کہ ترکي ہر طرح کے حالات ميں فلسطيني عوام کے ساتھ رہے اور فلسطيني عوام کے حقوق کي حفاظت کرےـ فلسطين کي تحريک انصار المجاہدين نے بھي فلسطين کے سلسلے ميں ترکي کے موقف کي حمايت کي اورعنقرہ حکومت سے مطالبہ کيا کہ اپنے قابل تعريف موقف کو جاري رکھے اور اسرائيل سے مکمل طور پر اپنے تلعقات ختم کر لےـ
اس سے قبل تحريک حماس نے بھي ترکي کے فيصلے کا خير مقدم کيا تھا اور اسے مرمرہ جہاز پر اسرائيل کے وحشيانہ حملے پر ترکي کا فطري رد عمل قرار دياـ
ياد رہے کہ مئي دو ہزار گيارہ ميں صيہوني حکومت کے کمانڈوز نے غزہ کے لئے امداد لے جانے والے ترکي کے مرمرہ جہاز پر حملہ کر ديا تھا جس ميں ترکي کے نو امن کارکن شہيد ہوگئے تھےـ
ياد رہے کہ مئي دو ہزار گيارہ ميں صيہوني حکومت کے کمانڈوز نے غزہ کے لئے امداد لے جانے والے ترکي کے مرمرہ جہاز پر حملہ کر ديا تھا جس ميں ترکي کے نو امن کارکن شہيد ہوگئے تھےـ
0 comments:
Post a Comment