نبی زماں محمد صلعم کی امت بنی نوع انسان میں آخری امت ہےجو منصب شہادت پر فائز کی گئی ہے۔چنانچہ پوری انسانیت کی کامیابی کا انحصار اب اسی گروہ پر ہے۔بیسویں صدی عیسوی کی آخری دہائی تک ایسا محسوس ہونے لگا تھا کہ یہ امت واضح طور پر تاریخ کے اس مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جس کیخبر دیتے ہوئے آنحضور صلعم نے فرمایا تھا کہ عنقریب قومیں تم پر یوں ٹوٹ پڑینگی جیسے بھوکے جانور کھانے پرٹوٹ پڑتے ہیں۔(ابودائود) اس اندوہناک صورتحال سے زیادہ کرب کی بات یہ ہے کہ امت مسلمہ جو دنیا کی واحد امت ہے جسکو ماضی حال اور مستقبل کا کافی علم عطا کیاگیا ہے آج حیران اور ناواقف راہ بھٹک رہی ہے۔اور دنیا کی تاریکیوں سے روشنی مانگ رہی ہے،چودہ سو سالوں بعد آج اب قیامت کے آثار کے ظاہر ہونے کی رفتار تیز تر ہوتی ہوئی محسوس ہورہی ہے کہ گویا کوئی ہار ٹوٹ جئے اور یکے بعد دیگرے دانے گرنے لگیں۔ ان حالات کا تقاضا تھاکہ امت قرآن وحدیث کی روشنی میں ان حالات کی باریک بینی سے جائزہ لیتی اور آئیندہ کیلئے خطوط کار کی نشاندہی کرتی اور اپنے فرض منصبی اور مقصدی میں کامیاب ہوتی، اسی بات کو مدنظر رکھ کر احادیث اور دیگر علمائے حق اور ایک یوٹیوب کے صارف کی ویڈیوز سے استفادہ کیا گیا ہے اور پاکستانی لوگوں کیلئے اس کو اردو حروف تہجی میں پیش کرنےکوشش کی گئی ہے دعا ہے کہ اللہ اس کاوش کوقبول اور اس میں برکت عطا فرمائے۔آمین
Tuesday, 23 August 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment