صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطين کا تعلق صرف عرب اوراسلامي ملکوں سے ہي نہيں بلکہ يہ ايک عالمي مسئلہ ہے - اسي کے ساتھ تہران ميں متعين فلسطين کے سفير اور عالمي اہلبيت اسمبلي نے مسلمين عالم سے عالم يوم قدس کے جلوسوں اور پروگراموں ميں بھر پور شرکت کي اپيل کي ہے - اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا ہے کہ بيت المقدس کا مسئلہ صرف عرب اور اسلامي ملکوں کا مسئلہ نہيں ہے بلکہ يہ ايک عالمي مسئلہ ہے - صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے لبنان کے ٹي وي چينل المنار سے اپني گفتگو ميں علاقے کي حکومتوں اور عوام سے کہا ہے کہ وہ تسلط پسند طاقتوں کي مکاريوں سے ہوشيار رہيں انہوں نے کہا کہ صيہوني حکومت کو يہ ذمہ داري دي گئي ہے کہ وہ مسلسل بدامني پيدا کرتي رہے تاکہ علاقے ميں استکباري طاقتوں کي مداخلت و موجودگي کا راستہ ہموار رہے - اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے اس بات پر زورديتے ہوئے کہ بيت المقدس اور مزاحمتي تحريکوں کي حمايت کبھي بھي ايران کي خارجہ پاليسي سے الگ نہيں ہوگي کہا کہ جو بھي اپنے ملک کے اندر آزادي ، انصاف ، اور آزادانہ انتخابات کا مطالبہ کرتا ہے اسے ہر حال ميں اپني خارجہ پاليسي ميں سامراجي طاقتوں کے مقابلے ميں ڈٹے رہنا ہوگا بصورت ديگر مداخلت پسند طاقتيں اس قوم کو اپني تقدير کا فيصلہ خود کرنے کي اجازت نہيں ديں گي - اس درميان ورلڈ اہلبيت اسمبلي نے بھي اپنے بيان ميں اعلان کيا ہے کہ اس سال کا عالمي يوم قدس اپنے اندر ايک خاص رنگ و بو کا حامل ہوگا اور علاقے و دنيا کے مسلمان جو رمضان کا جشن ڈکٹيٹروں کے زوال کے جشن کے ساتھ منارہے ہيں عالمي يوم قدس کے جلوسوں ميں بھرپور طريقے سے شرکت کرکے مسلمانوں کے قبلہ اول کي عنقريب آزادي کي خوشخبري بھي سنائيں گے - اس بيان ميں علاقے ميں پائي جانےوالي اسلامي بيداري کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ اس وقت علاقے کے پٹھو ڈکٹيٹر ايک ايک کرکے مسند اقتدار سے نيچے پھينکے جارہے ہيں جن مين بعض ڈکٹيٹر دوسرے ملکوں ميں پناہ لے رہے ہيں تو بعض پنجرے ميں بند ہيں اور کچھ نااميدي کے عالم ميں اقتدار ميں بنے رہنے کے لئے ہاتھ پير مار رہے ہيں - تہران ميں فلسطين کے سفير صلاح زواوي نے بھي اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عالمي يوم قدس صيہونيوں کے چنگل سے بيت المقدس اور فلسطين کي آزادي کے لئے عالمي تحريک کي علامت ہے دنيا کي تمام مسلم اقوام اور آزاد منش انسانوں سے درخواست کي کہ وہ عالمي يوم قدس کے جلوسوں اور ريليوں ميں وسيع پيمانے پر شرکت کريں - تہران ميں فلسطين کے سفير نے ملت فلسطين کي حمايت اور عالمي يوم قدس کا شاندار انعقاد کرنے کے تعلق سے ايران کے عوام کا شکريہ ادا کرتے ہوئے اس اميد کا اظہار کيا کہ آئندہ برس عالمي يوم قدس کي تقريبات بيت المقدس ميں ہي منعقد ہوں گي صلاح زواوي نے کہاکہ سخت ترين حالات کے باوجود ملت فلسطين نے صيہوني دشمن کے سامنے اپني مزاحمت روکي نہيں ہے اور فلسطيني پناہ گزينوں کي وطن واپسي ، غاصبانہ قبضے کے خاتمے اور اپني تقدير کا فيصلہ خود کرنے کے کا حق ملنے تک ہرممکن طريقے سے اپني جد جہد جاري رکھے گي اور اپنے ان مقاصد کو حاصل کرکے رہے گي - تہران ميں فلسطين کے سفير نے صيہوني حکومت کے جرائم کے مقابلے ميں عالمي اداروں کي خاموشي پر شديد تنقيد کرتے ہوئے کہاکہ غاصب صيہوني حکومت کا سب سے بڑا جرم ملت فلسطين کو اس کي اپني ہي سرزمين سے باہر نکالنا ہے - - شام کے ممتاز عالم دين عبدالرحمن علي ضلع نے بھي کہا کہ يوم قدس امام خميني کي آواز پر لبيک کہنے کا دن ہے جس نے تاريخ اور نسلوں پر اپنا نقش چھوڑ کر يوم قدس کو آفاقي بناديا ہے - انہوں نے کہاکہ تاريخ اور دنيا کي تمام قوموں نے عالمي يوم قدس کا اعلان کرنے پر مبني امام خميني کے شاندار کارنامے کو اپنے دامن ميں محفوظ کرليا ہے شام کے مذہبي رہنما نے کہاکہ عالم اسلام اور مسلمانوں کے بارے ميں ايران کا موقف بہت ہي اہميت کا حامل ہے کيونکہ ايران نے بيت المقدس کے خلاف عالمي سامراج کے مقابلے ميں استقامت کا مظاہرہ کرکے اس کا دفاع کيا ہے اور ايران اپنے اس موقف پر گذشتہ تين عشروں سے پوري قوت کے ساتھ قائم ہے - ادھر سعودي عرب کے جوانوں کي تنظيم احرار نے بھي اپنے ملک کے عوام اور خاص طور پر سعودي جوانوں سے کہا ہے کہ وہ عالمي يوم قدس کے جلوسوں ميں بھر پور شرکت کريں سعودي عرب کے جوانوں کي اس تنظيم نے اپنےبيان ميں سعودي شہريوں سے عالمي يوم قدس کے جلوسوں ميں پرامن و پرجوش طريقے سے حصہ لينے کي درخواست کي ہے
Thursday, 25 August 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment