بنی اسرائیل میں ایک برائی یہ بھی تھی یہ بد بخت قوم اپنے ہم مذہبوں کا بھی لحاظ نہیں کرتی تھی اور آپس کے خون خرابےکا فساد ان میں بہت عام تھا یہ اپنے ہم دینوں کو قتل کرتے اور ان کو قیدی بناتے تھے اور ان سے جزیہ لے کر ان کو چھوڑتے تھے جبکہ اللہ فرماتا ہے کہ انکا لڑنا ہی ان سے غلط تھا اور انکو بے گھر کردینا بھی ان کے گناہوں میں اضافہ کا سبب بنے گا زیر نظر کہانی فارسی زبان میں ہے بہت جلد اردو میں مکمل کرکے اسے دوبارہ اپلوڈ کیا جائے گا سورۃ بقرۃ میں بھی یہ واقعہ مختصر بیان ہوا ہے کہ کیسے ایک جوان کو بغیر کسی گناہ کے قتل کردیا جاتا ہے اور بعد میں ایک گائے کی مدد سے موسیٰ عہ حقیقت کو واضح کرتے ہیں اللہ اپنے بندوں کیلئے اپنی نشانیاں کھول کھول کر بیان کرتا ہے اس فلم میں بنی اسرائیل کی خامیوں کواجاگر کرنے کی ادنیٰ کوشش کی گئ ہے ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ اس بد بخت اور معزول شدہ قوم کی غلطیاں نہ دہرائیں اور اپنے فرض منصبی و مقصدی کا پاس کرتے ہوئے شریعت خدا پر عمل کریں جو محمد صلعم کی وساطت سے اللہ نے ہمیں دی ہے
Other Parts of This Serial/Movie!
0 comments:
Post a Comment